بیجنگ (آئی این پی)شیامن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےتہنیتی پیغام بھیجا اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کرنے والوں کو مبارک باد دی۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ شیامن خصوصی اقتصادی زون کھلے پن اورمعاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے اور ملک کو متحد ہ کرنے میں خصوصی کردار ادا کرتی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے مرحلے میں شیامن میں اصلاحات و کھلے پن کو وسعت دی جائے گی، اعلیٰ معیاری ترقی کی جائے گی اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کا انضمام کرکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائےگا تاکہ قومی ترقی کے لیے زیادہ خدمات سرانجام دی جائیں۔
شیامن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی 40 ویں سالگرہ منانے کی تقریب اکیس دسمبر کو چین کے جنوبی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام سنایا گیا اور چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے تقریب سے خطاب کیا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...