سینکیانگ سے متعلق غیر سرکاری بیانات پر یقین نہ کیا جائے ،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

سنگاپور(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے گذشتہ روز جرمن وزیر خارجہ حیکو ماس کے ساتھ چین۔جرمنی سفارتی و سلامتی اسٹریٹیجک بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے جرمن نامہ نگار کی طرف سے چین کے سنکیانگ پیشہ ورانہ تعلیمی و تربیتی مرکز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے،انہیں امید ہے کہ نامہ نگار بے بنیاد باتوں کی بجائے چین کے سرکاری چینلز سے جاری اطلاعات اور معلومات پر توجہ دیں گے۔دوسرے کسی بھی فرد یا تنظیم کے مقابلے میں سنکیانگ کی مقامی حکومت وہاں کی اصل صورتحال بہتر جانتی ہے۔وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ نامہ نگار دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں سماجی استحکام اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے سنکیانگ کی مقامی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کا وشوں کی حمایت کریں گے۔یہ کوششیں اور عالمی برادری کی انسداد دہشت گردی کیلئے کی جانے والی کوششیں ایک جیسی ہیں۔یہ بھی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔