اومی کرون کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے پر امید ہیں، چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نےکہا کہ نوول کرو نا وائرس کی نئی متغیرقسم اومی کرون کے باوجود، ہم  شیڈول کے مطابق بیجنگ   سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے پر امید ہیں۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین ،  دنیا کو ’’اومی کرون‘‘ وائرس کی بروقت معلومات دینے کےمعاملے پر جنوبی افریقہ کے کردار کو سراہتا ہے۔ یہ وبا مشترکہ عالمی دشمن ہے اور  چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرتا رہے گا۔
چاؤ لی جیان نے سرمائی اولمپکس پر اومی کرون کے اثرات کے حوالے سے کہا کہ اس سے نئے چیلنجز ضرور سامنے آئے ہیں لیکن چین کووڈ-۱۹ کی روک تھام اور اس پر کنٹرول کے متعلق تجربہ رکھتا ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ سرمائی اولمپکس کا شیڈول کے مطابق کامیاب انعقاد ہوگا۔