بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے وفد سے یہاں عظیم عوامی ہال بیجنگ میں ملاقات کی ،وفد کی قیادت یونائیٹڈ رشیا سپریم کونسل کے چیئرمین پورس گرائیزلوف کررہے تھے،جو آج کل 7وے مذاکراتی میکنیزم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ میں ہیں۔بیجنگ میں یہ مذاکرات چین اور روس کی حکمران جماعتوں کے درمیان ہورہے ہیں۔صدر شی چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔انہوں نے ملاقات کے دوران یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی19ویں کانگرس کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ یہ سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کا ہے،یونائیٹڈرشیا پارٹی کے چیئرمین نے صدر شی کو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے 19ویں چوتھے سالانہ اجلاس پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چین اور روس کے تعلقات اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں،اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون موجود ہے،عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر بھی اچھا رابطہ جاری ہے،اس لیے یونائیٹڈ رشیا پارٹی چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین مضامین
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ایکسٹریم کامرس کا صوبے میں نوجوانوں کو تربیت فراہم...
اسلام آباد، پی کے۔ 9 مارچ 2021۔پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ایکسٹریم کامرس نے پنجاب میں نوجوانوں میں ہنر مندی کو بڑھانے کے لئے...
100غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے دوربچا لیا گیا
ٹریپولی (شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائےتارکین وطن (آئی او ایم )نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 100 غیر قانونی تارکین وطن...
سری لنکا، کوویڈ-19 کے دوران شادی کی نمائش منعقد
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی سب سے زیادہ مشہور شادی کی نمائش کولمبو کے بندرانائیکے میموریل انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں ختم ہوگئی۔
شادی کی نمائش نوول کروناوائرس...