چینی وزیر خارجہ کی جاپان کے سابق وزیراعظم سے ملاقات

ٹوکیو(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپان کے سابق وزیراعظم یاسو فوکودا سے یہاں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین جاپان تعلقات میں بہتری اور پیشرفت جاری ہے،اور دونوں فریقین کو باہمی سیاسی اعتماد کے فروغ ،عملی تعاون میں اضافے ،عوام کے درمیان تعلقات اور ثقافتی تبادلوں کوبہتر بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے راستے میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوکودا کیلئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ایشیا کو مستقبل کی مساوی برادری بنانے کیلئے ثقافتی تبادلے میں فعال کردار ادا کریں چین اس کیلئے بھرپور حمایت پیش کریگا۔ فوکودا نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین جاپان تعلقات میں مناسب پیشرفت ہورہی ہے،میں نے جاپان کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جمع کیا ہے، کہ وہ ایشیا کو مستقبل کی مساوی برادری بنانے کیلئے ثقافتی تبادلے کے ادارے کے طور پر کام کریں اس توقع پر کہ عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلے ہوںایشیا اور انسانیت کو مستقبل کی مساوی برادری بنانے کیلئے مثبت کردارادا کیا جائے۔