چین،کوئلے کی کان میں دھماکہ ،8افراد ملبے تلے دب گئے

گوئی یانگ(آئی این پی/شِنہوا)جنوب مغربی چینی صوبے گوئی ژو میں مقامی کوئلے کی کان میں کوئلہ اور گیس پھٹنے کے باعث 8کان کن ملبے تلے دب گئے،یہ حادثہ ژی جن کی ایک کوئلے کی کان میں ہوا،شہری حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے، کاروائیاں جاری ہیں،تاہم ابھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہے۔