چین،سیچوان میں ملک کی پہلی سائنس فکشن ریسرچ اکیڈمی قائم

جھنگ دو(آئی این پی/شِنہوا)شمال مغربی چین کے صوبے سچوان کی ایک یونیورسٹی نے ملک کی پہلی سائنس فکشن(افسانہ) ریسرچ اکیڈمی قائم کردی ہے،سچوان یونیورسٹی اور سچوان ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طورپر چائنہ سائنس فکشن ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے،یہ اکیڈمی 5ویں چینی انٹرنیشنل سائنس فکشن کانفرنس چھنگ دو کے اختتام کے موقع پر قائم کی گئی ہے،اکیڈمی یونیورسٹی کے ادب اور ثقافت سکول کے تحت چلائی جائے گی۔اور یہ ملکی اور غیر ملکی دونوں کے سائنس فکشن پر توجہ مرکوز رکھے گی ،سکول کے ڈین لی یی نے کہا ہے کہ اکیڈمی نوجوانوں اور ادھیڑ عمر محققین کی سائنس فکشن ادب ، سائنس فکشن ثقافت ،سائنس فکشن کمیونیکیشن اور سائنس فکشن صنعت میں ٹیم تیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی چین میں ہم عمر سائنس فکشن کی مقام پیدائش ہے،جو بڑی تعداد میں ہم عمر سائنس فکشن ماسٹر پیدا کررہی ہے۔