گوانگ ژی میں زلزلے کے جھٹکے، 1شخص ہلاک4 زخمی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوبی خودمختار ریجن گوانگ ژی ژوانگ کے شہر جنگ ژی ،بائی سی شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں 1 شخص ہلاک اور4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بین کی گئی ہے ،چین کے زلزلہ پیما نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی10کلومیٹر تھی ،جبکہ زلزلے کا مرکز 22.89ڈگری شمال میں عرض بلد اور 106.65ڈگری مشرق طول بلد میں تھا۔