ہانگ کانگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کے خصوصی خودمختار خطہ ہانگ کانگ حکومت کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی کچھ جامعات کو سیاست اور تشدد کے بھنور میں گھسیٹا گیا ہے جو کہ ان کے تشخص کیلئے ایک دھچکا ہے،ہانگ کانگ حکومت کے چیف سیکرٹری برائے انتطامیہ میتھوچھیونگ نے عوام سے اپیل کی کے وہ مظاہرین سے تعلقات ختم کریں اور یونیورسٹی کیمپس میں امن وامان کی بحالی کیلئے ساتھ دیں۔انھیں اس امر سے افسوس ہوا ہے کہ کچھ یونیورسٹیز کے کیمپسز پر نقاب پہنے مظاہرین نے قبضہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ان جامعات کو پیٹرول بموں اور دیگر اسلحہ کی تیاری کیلئے بھی استعمال کیا گیا، مظاہرین نے تعلیمی مقامات کو تشدد کی آماج گاہوں اور اسلحہ فیکٹریوں میں تبدیل کردیا۔ہانگ کانگ میں پرائمری اور سیکنڈری سکولز کوگزشتہ ہفتے دو روز کیلئے بند کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔جبکہ گنڈر گاٹنز کو پورے ہفتے کیلئے بند رکھا گیا ،یونیورسٹیز میں بھی کلاسز کو معطل کیا گیا ،، 10لاکھ سے زیادہ طلباء کو اپنے مطالعے کے حق سے محروم کردیا گیا ،نوجوانوں کا ہنر ہانگ کانگ کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اگر تشدد جاری رہا اور تعلیم پر سیاست کو ترجیح دی گئی تو طلباء کی اس نسل کوپہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہوگا۔
تازہ ترین مضامین
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...
چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی...
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ...