بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیمیں آپس میں قریبی رابطے برقرار رکھنا جاری رکھیں گی،وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تحفظات بارے مناسب انداز میں کام کرنے کیلئے تیار ہے۔تاکہ وہ معاہدے کے ایک مرحلے تک تیزی سے پہنچ سکیں جو دونوں ممالک اور باقی دنیا کے مفادات میں ہے،وزارت تجارت کے ترجمان گائو فنگ نے ان خیالات کا اظہار یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا،انہوںنے کہا کہ معاہدے پر مشاورت کے بارے میں ان کے پاس کوئی مزید تفصیلی اطلاعات نہیں ہیں،لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ مسئلہ درست سمت میں نہیں ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی مذاکراتی چینی ٹیم کے سربراہ نائب وزیراعظم لیو ہی امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائیزر اور سیکرٹری خزانہ سٹیون منو چن سے بھی گزشتہ دنوں فون پر بات چیت کی تھی یہ بات چیت امریکہ کی درخواست پر ہوئی تھی بات چیت کے دوران فریقین نے پہلے مرحلے کے معاہدے بارے ایک دوسرے کے تحفظات پر مثبت تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین مضامین
جرمنی-بیلے فیلڈ-فٹ بال-بنڈس لیگا-بیلے فیلڈ بمقابلہ سٹوٹ گارٹ
جرمنی کے بیلے فیلڈ میں جرمن بنڈس لیگا فٹ بال میچ کے دوران ڈی ایس سی آرمینیا بیلے فیلڈ اور وی ایف بی سٹوٹ...
کویت۔کویت شہر۔غروب آفتاب
کویت کےکویت شہر میں غروب آفتاب کے دوران لوگ ساحل پرچہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...