پیرس(آئی این پی/شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت اور تشدد کی زبردست مذمت کی ہے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ اس معاملے کا تعلق چین کے ا ندرونی معاملات سے ہے کیونکہ ہانگ کانگ چین سے تعلق رکھتا ہے،اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی ملک کو بھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات طے کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ چین کے شہر میں آج تک جو کچھ ہو رہا ہے یہ کوئی پر امن احتجاج نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف تشدد ہے بعض شر پسند عناصر ایک طرح کے کپڑے اور نقاب پہنے ہاتھوں میں لوہے کے راڈ اٹھائے جرائم کا ارتقاب کر رہے ہیں ،وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ مظاہرین دوکانوں ، شہری سہولتوں، بے گناہ شہریوں ، ہوائی اڈوں، پولیس اور دیگر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں یہ جرائم ہے جن کو کسی طرح بھی کوئی ملک اور معاشرہ برداشت نہیں کر سکتاانہوں نے کہا ہانگ کانگ نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور یہاں ہر عمل قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے اور کئی مسئلہ بھی شدد کا جواز اور بہانہ نہیں بن سکتا۔
تازہ ترین مضامین
آئیے انسانیت کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کو کثیرالجہتی کی شمع سے روشن کریں:چینی...
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام ممالک سے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر مل کر کام کرنے اور...
امریکہ پابندیاں ہٹاتا ہے تو جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی شروع کردیں گے:ایران
تہران (شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اس کے خلاف عائد پابندیاں ہٹا دیتا ہے تو وہ اپنے جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی...
امریکہ میں کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد مریض کا انتقال
لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پلاسر کاؤنٹی کا رہائشی ایک شخص کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگیا،...