چین کسی کو بھی سنکیانگ ،تبت اور ہانگ کانگ میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دے گا، اقوام متحدہ میں چینی مندوب

نیویارک (آئی این پی/شنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ چین ایک ملک دو نظام کے اصول پر قائم ہے اورکسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ ان اصولوں کی خلاف ورزی کرے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق خصوصی مندوب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہرے پر تشدد ہیں اور اب پر امن نہیں رہے اور چین اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھنا چاہئے کہ ایک ملک دو نظام کا اصول ملک کی بنیاد ہے اور اس اصول کو چیلنج کرنے والے ملک کی قومی سلامتی اور اقتدار اعلیٰ کیلئے خطرہ ہیں جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کسی بھی دوسرے ملک یا گروپ کو اجازت نہیں دے گا کہ بیجنگ کے اندرونی معاملات خاص کر سنکیانگ ، تبت اور ہانگ کانگ میں دخل اندازی کرے ۔