چینی وزیر اعظم کی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے ملاقات

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر اعظم وی لی کھی چیانگ نے معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹو ز سے ملاقات کی جو آج کل بیجنگ میں گلو بل سی ای او کونسل کی ساتویں رائونڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں ۔ ان ایگزیکٹوز نے ابتدائی مرحلے میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے عمل میں حصہ لیا تھا ۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ نہ صرف یہ ایگزیکٹوز سرمایہ اور ٹیکنالوجی لے کر آئے بلکہ انتظامی صلاحیت بھی چین میں لے کر آئے ۔ انہوں نے ایک بڑی مارکیٹ حاصل کی اس میں کام کیا اور اسے دونوں فریقوں کو فائدہ حاصل ہوا۔