چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا اجلاس

بیجنگ (آئی این پی)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی،شہر اور کائونٹی میں پرانی بستی کے ماحول کی بہتری کو آگے بڑھانے کا حکم دے دیا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ روزچین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شہر اور کائونٹی میں پرانی بستی کے ماحول کی بہتری کو آگے بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے، دیہی علاقے میں پاور گرڈ کی بہتری کی مشن کو طے شدہ مدت سے قبل مکمل کرنے کے لیے اقدامات اختیار کرنے اور دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کوالٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ2016میں دیہی علاقے میں پاور گرڈ کی بہتری کے پروجیکٹ پر عمل درآمد کے بعد دیہی علاقوں کی پیداواری صلاحیت اور معیارِ زندگی نمایاں طور پر بلند ہو گیا ہے، اگلے مرحلے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری اداروں کیلئے بجلی کا استعمال آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی اور غریب علاقوں میں پاور گرڈ کی بہتری کو آگے بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ دیہی علاقے میں پانی کی فراہمی کی پروجیکٹ کے ذریعے یہاں کے باشندوں کے پینے کے صاف پانی کے منصوبے نے اقوام متحدہ کے ملینین ترقی کے ہدف کو قبل از وقت پورا کیا ہے۔ اجلاس میں حکم دیا گیا ہے کہ اگلے سال تک دیہی علاقوں کی چھ کروڑ آبادی کو درپیش اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا کیونکہ ابھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مقدار مطلوبہ معیار کو پورا کر نہیں سکتی۔