چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیئرمین کی دعوت پر پیانگ یانگ پہنچ گئے

پیانگ یانگ (آئی این پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت شی جن پھنگ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے ،چینی صدر کی اہلیہ ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو ، مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے سیکریٹری و دیگر ہمراہ تھے۔جمعرات کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت شی جن پھنگ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے، وہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیئرمین اور سٹیٹ کونسل کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت پر شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے سیکریٹری اور مرکزی کمیٹی کے جنرل دفتر کے صدر ڈنگ شو شیانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے سفارتی امور کے صدر یانگ جے چھی ، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب سربراہ اورترقی اور اصلاحات کے قومی کمیشن کے سربراہ حہ لی فنگ اس دورے میں چینی صدر کے ہمراہ ہیں