واشنگٹن میں چین امریکہ اعلیٰ سطح اقتصادی مذاکرات کا نیا دور 

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا نیا دور وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن،نائب وزیر اعظم اور چینی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیو حہ،امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائی تھیزر اور امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن میونچن نے اس بات چیت میں شرکت کی۔فریقین کااقتصادی و تجارتی معاملات پر تفصیلی بات چت اور تبادلہ خیال کیا۔چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے امورمیں پیش رفت پر اتفاق ہوا۔