بیجنگ (آئی این پی)چین کے صوبہ شیان دونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں ’’چین-شنگھائی تعاون تنظیم ، تجارتی ، صنعتی و تعلیمی اتحاد ‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔بیک وقت آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں 80 سے زائد ممبر یونٹس کے نمائندگان نے آف لائن ،جب کہ 500 سے زائد ممبر یونٹس بشمول چینی اور غیر ملکی جامعات اور کاروباری اداروں کے نمائندگان نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق’’تجارتی ، صنعتی و تعلیمی اتحاد ‘‘، ایس سی او ڈیمونسٹریشن زون مینجمنٹ کمیٹی، چھنگ ڈاؤ ایجوکیشن بیورو اور شان دونگ ووکیشنل کالج آف فارن ٹریڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کیا گیا ہے جس کے رکن اداروں میں بنیادی طور پر چین اور متعلقہ ایس سی او ممالک کی جامعات ،کاروباری ادارے، سائنسی وتحقیقی ادارے اور سماجی تنظیمیں شامل ہیں۔ ایس سی او ڈیمونسٹریشن زون پر انحصار کرتے ہوئے، وہ مشترکہ طور پر باصلاحیت افراد کی انفرادی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت، تجارت کے فروغ اور تکنیکی جدت سازی پر کام کریں گے۔ ایس سی او کے کھلے بین الاقوامی تعلیمی تعاون ،اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تبادلے ، سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے پلیٹ فارمز تشکیل دیئے جائیں گے۔ بین الاقوامی لاجسٹکس سینٹر، جدید تجارتی مرکز، دو طرفہ سرمایہ کاری کا مرکز، اور بزنس ٹریول اینڈ کلچرل سینٹر کی تعمیر کے تحت متعلقہ ممالک کے باصلاحیت افراد کی تربیت اور صنعتی ترقی کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...