’’انڈر سٹینڈنگ چائنا‘‘ بین الاقوامی کانفرنس 2021 یکم دسمبر کو گوانگ جو میں شروع ہوگی

بیجنگ (آئی این پی)’’انڈر سٹینڈنگ چائنا‘‘ بین الاقوامی کانفرنس 2021 یکم دسمبر کو گوانگ جو میں شروع ہوگی۔کانفرنس کا موضوع ہے، ’’کہاں سے آغاز کیا ہے ،کہاں جانا ہے – دنیا میں صدی کی سب سے بڑی تبدیلیاں،چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ‘‘۔ اس کانفرنس میں توجہ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، چین اور دنیا کے درمیان تعلقات پر مرکوز کرتےہوئے نیزکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صدیوں پرانی تاریخ سےسیکھتے ہوئے تمام ممالک کے مفادات کو وسعت دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے طریقہ کار پرتفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔
نیشنل انوویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ سٹریٹیجی ریسرچ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لی جون رو نے کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ’’انڈر سٹینڈنگ چائنا‘‘ بین الاقوامی کانفرنس ،پانچ سال سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے ۔اس سال کانفرنس میں امریکہ ،یورپ ،روس سمیت دوسرے ہمسایہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کےمعروف سیاستدانوں اور سٹریٹیجک ماہرین سمیت متعدد بین الاقوامی مہمان مدعو کیے گئے ہیں جو کانفرنس میں آن لائن یا آف لائن شرکت کریں گے۔ ان میں روسی ریاست ڈوما کے فرسٹ وائس چیئرمین ایوان میلنیکوو ،سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن، اور سابق پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز شامل ہیں۔ کانفرنس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنما اور ریاستی قائدین ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔