روپے کی بے قدری قابو سے باہر

کراچی(آئی این پی) انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ، ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا اور 162.16 روپے پر بند ہوا تھا۔