ہمارے متعلق

انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان (آئی این پی) نجی شعبے میں بڑا خبررساں ادارہ ہے جو جون2003سے کام کررہا ہے ۔ یہ رجحان بدلنے والی خبریں فراہم کرنے والا ادارہ ہے ۔
کثیر الجہتی قیام کا حامل ادارہ پاکستان اور بیرون ملک، چاروں صوبوں کے دارالحکومتوں ،مظفر آباد، گلگت بلتستان میں بیوروز اور ملک بھر میں پھیلے سینکڑوں نمائندوں کے ذریعے 200سے زائد اخباروں اور دیگر سبسکرائبرز کو انگریزی اور اردو زبان میں معیاری تصاویر کیساتھ نیوز سروس فرام کر رہا ہے ۔

قومی ذرائع ابلاغ ”آئی این پی” کی خبروں کو وسیع پیمانے پر شائع کرتے ہیں۔ ادارے پر لوگ مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان میں اچھی ساکھ کا حامل ہے۔

اس کی وسیع کوریج میں سیاسی، سماجی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سفارتی سرگرمیاں شامل ہیں جبکہ پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے خبروں پر خصوصی توجہ مرتکزکی جاتی ہے۔

حالیہ دنوں میں پاک چین تعلقات کو خصوصی ترجیحاتی بنیادوں پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر آئی این پی پاکستان کے صف اول کے نیوز نیٹ ورک کے طور پر ابھرا ہے ۔
خبررساں ادارے نے اسلام آباد میں اپنے ہیڈ کوارٹرز میں” پاک چائنا نیوز ڈیسک ”قائم کیا ہے جو سبسکرائبرز کو چین سے متعلقہ خبریں مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے ۔
” سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈاقدام” کو خصوصی کوریج دی جارہی ہے ۔

آئی این پی کا چین کے سرکاری خبررساں ادارے شنہوا نیوز اور سرکاری نشریاتی ادارے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی) کیساتھ خبروں کے تبادلے کا بھی معاہدہ ہے۔