ہنگری کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی 15ویں سالگرہ

گلوبل لنک | ہنگری کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی 15ویں سالگرہ

بدھا پسٹ میں منگل کی رات ہنگری کی ایوٹ ووس لورینڈ یونیورسٹی (ای ایل ٹی ای) کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی گئی۔

تقریب میں ہنگری کے چینی سفارتخانہ کے ناظم الامور لیو بو اور ہنگری کی نائب وزیر ثقافت و جدت اسٹرویٹالائیوس سمیت تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔

اگرچہ دنیا بھر میں سینکڑوں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ موجود ہیں، لیکن ان میں سے بہت سے ماڈل کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کا اعزاز حاصل نہیں کر پائے ہیں، جو اس ایلٹے سینٹر ادارہ کو حاصل ہے۔

ترقی کے لیے ہنگری کو بیک وقت مشرق اور مغرب کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہنگری میں اختراع کے عمل کو تیز تر کرنے کے لیے اِسے چین کی معلومات اور سوچ سے سبق لینا ہوگا۔

سالگرہ کی تقریبات کے دوران ای ایل ٹی ای یونیورسٹی کے میوزک گروپ نے چین کا روایتی نغمہ یاسمین ہنگری کی زبان میں پیش کیا۔

چین اور ہنگری کے فنکاروں نے روایتی چینی ساز زیتھر، شیر کے رقص اور مارشل آرٹس کا بھی مظاہرہ کیا۔

دسمبر 2006 میں ای ایل ٹی ای میں قائم ہونے والا کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہنگری میں اپنی نوعیت کا پہلا انسٹیٹیوٹ تھا، جس کے بعد اب تک 4 مزید انسٹیٹیوٹ قائم ہو چکے ہیں۔ کالج میں چائنیز سکھائی جاتی ہے جبکہ مقامی سطح پر ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔